بدھ‬‮   24   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

27فروری سرپرائز ڈے ، جب پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے خطرناک لڑاکا طیارے مار گرائے

       
مناظر: 311 | 27 Feb 2023  
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )27 فروری کا دن پاکستانی عوام  یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا جسے آج 4 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
آج سے 4سال قبل  پاکستان میں دراندازی  کی صورت میں بھارت کو نہ صرف منہ کی کھانی پڑی بلکہ پاکستانی قوم کے لیے یہ دن فخر کی علامت بن گیا۔
27 فروری 2019  کو بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی  تھی تاہم  پاکستان نے جرات مندی سے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، یوں کہیں آج کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے برتری کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے مگ ٹوئنٹی ون اور سخوئی تھرٹی طیارے مار گرائے گئے تھے، یہی نہیں پاک فوج نے آزاد کشمیر میں پیرا شوٹ سے اترنے والے اور مقامی افراد کے ہاتھوں لہو لہان ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ لیا اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے پلا کر رخصت کیا گیا تھا۔ آج بھی بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔