جمعہ‬‮   29   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پنجاب میں داخل کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹیں، بارودی مواد برآمد

       
مناظر: 830 | 18 Feb 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک ) سی ٹی ڈی (کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے لاہور سمیت 5 اضلاع میں داخل ہونے والے کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) اور داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور، سرگودھا، ملتان و دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری 36 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔ دہشت گردوں میں مسعود الرحمن، سبحان اللہ، ساجد علی ، عزیز خان اور دیگر شامل ہیں جن کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی پولیس کے ہیڈ آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ واقعے میں 4 شہادتیں ہوئیں اور 11 افراد زخمی ہوئے۔