جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا

       
مناظر: 601 | 16 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو جائے گا۔