بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج، بغاوت کی دفعات شامل

       
مناظر: 928 | 13 Feb 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔ شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0