جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

منفی 8ڈگری درجہ حرارت کے باوجود پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیاں جاری

       
مناظر: 840 | 9 Feb 2023  

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 17مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کی ہیں ۔ پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے ایسے تین مقامات کا تعین کیا ہے جہاں ملبے تلے دبے افراد ابھی تک زندہ ہیں۔ان کے ریسکیو کے لئے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ترکیہ کے صوبہ ادیامان میں ریسک کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ شدید سرد موسم کے باوجود پاک فوج کی امدادی کارروائیاں شب وروز جاری ہیں۔گزشتہ شب ادیامان میں منفی8ڈگری درجہ حرارت کے باوجود پاک فوج نے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ترک عوام اور ملبے تلے دبے افراد کے اہل خانہ نے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔