جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

جڑواں شہروں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

       
مناظر: 745 | 9 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق حساس ادارے کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے حاجی فقیر گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔