جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کشمیر زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے: سردار تنویر الیاس

       
مناظر: 390 | 5 Feb 2023  

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کمشیری 75 سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور شہ رگ کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے۔
پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں 75 سال سے بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے کوشاں مظلوم اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری کو ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ تقسیم ہند کا ایجنڈا ادھورا ہے۔ کشمیر زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کشمیریوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح رہنا چاہتے ہیں۔ بابائے قوم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے۔ کشمیری 75 سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سردار تنویر الیاس نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کشمیری بھارت کی جانب سے کسی لالچ یا بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔