جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر خراج تحسین

       
مناظر: 220 | 5 Feb 2023  

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بہادر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و تشدد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتی۔