ہفتہ‬‮   30   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے: صدر آزاد کشمیر

       
مناظر: 290 | 5 Feb 2023  

 

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جو خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات ہفتے کو واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدارJason McClellan سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیابالخصوص امریکہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے جس کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے 05اگست 2019کے اقدامات نے خطے کو ایک نہ ختم ہونے والے انتشار اور غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر 05فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10ڈائوننگ سٹریٹ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔ کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہونے والی ریلی میں برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔ بیرسٹر سلطان نے یورپ، امریکہ اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔