ہفتہ‬‮   20   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

راولاکوٹ میں آتشزدگی سے درجنوں دوکانیں جل کر خاکستر

       
مناظر: 747 | 4 Feb 2023  

راولاکوٹ( نیوز ڈیسک ) راولاکوٹ شہر میں آتشزدگی سے درجنوں دوکانیں جل کر خاکستر اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔ ہجیرہ روڈ نزد مرکزی جامع مسجد راولاکوٹ میں سابق شاہین ہوٹل میں آتشزدگی کی وجہ سے درجنوں دوکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں،
تفصیلات کے مطابق صبح 9:30منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے درجنوں دوکانات محض چند منٹوں میں جل کر خاکستر ہو گئیں، زرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے رہے، سہولیات کی فقدان کی وجہ سے بلڈنگ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گی،
ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ریسکیو ادارہ جات بھی شہر کے وسط میں لگی آگے بجھانے آدھا گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچے ،، جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بجائے ریسکیو گاڑیاں شہر میں پانی ڈھونڈتی رہیں، ریسکیو ٹیموں کے پہنچے سے قبل ہی عمارت جل کر مکمل خاکستر ہو چکی تھی،
مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے عہدیداران نے ریسکیو ادارہ جات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز جو کہ ان محکمہ جات کے اولین فرائض اور قیام کا بنیادی مقصد ہے باوجود اس سے محض چند سو میٹر کے فاصلہ پر موجود ہونے کے باوجود تاخیر ان اداروں کے ذمہ داران کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایمر جنسی سروسز فراہم کرنے والے ادارہ جات کی جانب سے اگر بروقت کاروائیاں کی جاتیں تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا ،
لیکن شہر بھر سے سینکڑوں لوگ پیدل جل کر جائے وقوع تک پہنچ گئے لیکن ریسکیوادارہ جات جن کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں بھی موجودہ ہیں تاخیر سے پہنچی، ان رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کیے جائیں اور ایسے ادارہ جات جو ایمرجنسی سروسز فراہم کرتے ہیں ان میں بہتری لائی جائے تاکہ شہریوں اور عوام کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔