جمعہ‬‮   29   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

اپیکس کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پڑوسی ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 292 | 4 Feb 2023  

پشاور(نیو زڈیسک )گورنرہاؤس پشاور میں ہونیوالے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے رابطہ کیا جائے گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالا اجلاس 7گھنٹے تک جاری رہا جس میں قیام امن یقینی بنانے اور دہشتگردی کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کے فیصلے حتمی منظوری کے لیے 7فروری کوہونیوالی آل پارٹی کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 417 ارب دیئے گئے، ان کا احتساب ہونا چاہئے، اگر آدھے فنڈز بھی درست مقاصد کیلئے استعمال کئے جاتے تو خیبر پی کے کے عوام چین کی نیند سوتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،اختلافات بھلا کر ہم نے قوم کو یکجا کرنا ہے، ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا چاہئے، امید ہے عمران خان بھی اے پی سی کا حصہ بنیں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے علاوہ وفاقی وزرا، کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔