ہفتہ‬‮   25   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

”یوم یکجہتی کشمیر “روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

       
مناظر: 272 | 3 Feb 2023  

اسلام آباد 03 فروری (نیوز ڈیسک )آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے محکوم عوام کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کو” یوم یکجہتی کشمیر “روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دن پورے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں ”حق خود ارادیت“ کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں یکجہتی ریلیاں نکالی جائیں گی اور پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر سے ملانے والے تمام پلوں پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے عظیم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ،بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے مسئلہ کو تاریخی تناظر میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاءمقبوضہ جموںو کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 28 Feb 2023
Total Killings 96,180
Custodial killings 7,290
Civilian arrested 165,680
Structures Arsoned/Destroyed 110,498
Women Widowed 22,958
Children Orphaned 1,07,899
Women gang-raped / Molested 11,256

Feb 2023
Total Killings 5
Custodial killings 2
Civilian arrested 115
Structures Arsoned/Destroyed 2
Women Widowed 1
Children Orphaned 3
Women gang-raped / Molested 0