منگل‬‮   23   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

       
مناظر: 504 | 30 Jan 2023  

پشاور (نیوز ڈیسک )پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔