بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی سرکار پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک کاکوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ، دگ وجے سنگھ کی مودی پر کڑی تنقید

       
مناظر: 562 | 24 Jan 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک) کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔
ڈگ وجے سنگھ نے جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پاکستان میںسرجیکل اسٹرائیک کی بات کرتی ہے تاہم انہوں نے کہاکہ وہ اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جھوٹ بول کر ملک میں حکومت کر رہی ہے ۔ انہوں نے 2019کے پلوامہ حملے پربھی مودی حکومت پر تنقید کی جس میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 40اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ حکومت نے اہلکاروں کو سرینگر سے دلی بھیجنے کی سی آر پی ایف کی درخواست پر اتفاق نہیں کیاتھا اور اس حملے میں 40 اہلکار ہو گئے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں ہر گاڑی کی تلاشی لی جاتی ہے تاہم کیوں اس دن اس گاڑی کو چیک نہیں کیاگیا جس کے ذریعے سی آر پی ایف کی بس کو نشانہ بنایاگیاتھا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے ابھی تک اس واقعہ سے متعلق کوئی بھی معلومات پارلیمنٹ یا بھارت کے عوام کو نہیں دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0