ہفتہ‬‮   25   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بابر کو کیسی بیوی چاہیے؟ کپتان کی پرانی ویڈیو وائرل

       
مناظر: 386 | 6 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو کپتان کو گراؤنڈ میں ان ایکشن دیکھنے کے ساتھ ساتھ گھوڑی چڑھے دیکھنے کے بھی خواہش مند ہیں۔ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مارننگ شو میں شرکت کی پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں میزبان ندا یاسر کو بابر اعظم سے ان کی آئیڈیل شریک حیات کے حوالے سے سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کلپ میں میزبان ندا یاسر نے بابر سوال کیا کہ آپ کو کیسی بیوی چاہیے جو آپ کے کپڑے پریس کرے ناشتہ بناکر دے؟ جس کے جواب میں بابر نے ازراہ مذاق سوال کیا کہ کیا میں بچہ ہوں؟
بعد ازاں بابر نے ندا سے اتفاق کیا کہ مجھے ایسی بیوی چاہیے جو مجھے صبح اٹھائے، ناشتہ دے اور رات کو گھر آنے پر بھی گرم روٹیاں بنا کر دے اور گھریلو لڑکی ہو۔ ساتھ ہی بابر نے انٹرویو میں بتایا کہ میں ابھی بھی دیر سے گھر نہیں جاتا وقت پر جاتا ہوں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہے اور ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 28 Feb 2023
Total Killings 96,180
Custodial killings 7,290
Civilian arrested 165,680
Structures Arsoned/Destroyed 110,498
Women Widowed 22,958
Children Orphaned 1,07,899
Women gang-raped / Molested 11,256

Feb 2023
Total Killings 5
Custodial killings 2
Civilian arrested 115
Structures Arsoned/Destroyed 2
Women Widowed 1
Children Orphaned 3
Women gang-raped / Molested 0