جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

سعودی آرمی چیف فیاض الرویلی کی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات

       
مناظر: 353 | 5 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے جمعرات کو پاکستانی آمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں ملاقات کی۔ سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق دونوں نے دفاعی اور عسکری شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر سے بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے پہلے غیرملکی دورے پر بدھ کو سعودی عرب پہنچے تھے۔