بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

عبدالصمد انقلابی کی والدہ کے انتقال پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس

       
مناظر: 650 | 2 Jan 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کاایک تعزیتی اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ہواجس میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس اورلواحقین سے تعزیت اورہمدردی کااظہار کیاگیا۔
اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔عبدالصمد انقلابی کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں اوراپنے بیٹے سے ملاقات کی آخری خواہش دل میں لئے اس دارفانی سے کوچ کر گئیںکیونکہ قابض انتظامیہ نے انہیں اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔عبدالصمد انقلابی دیگر حریت رہنمائوں کی طرح غیرقانونی طورپرجیل میں نظربند ہیں۔اجلاس میں مختلف جیلوں میں نظر بند اور علیل حریت رہنمائوں ، کارکنوں اورشہدائے کشمیر کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0