جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پاکستان تحریک انصاف نے کل سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

       
مناظر: 292 | 29 Dec 2022  

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعظم سواتی کی گرفتاری اور مہنگائی کے خلاف کل سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل سے پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے، جہاں اعظم سواتی کو گرفتار کرکے رکھا گیا ہے، اس کے سامنے احتجاج کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ اعظم سواتی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، پیر کو اس عمارت کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جہاں اعظم سواتی کو رکھا گیا ہے، اعظم سواتی کے خلاف 45 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کل سے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں مظاہروں کی قیادت کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سینئر قیادت نے ٹیکنوکریٹ حکومت کی بازگشت کو مسترد کر دیا ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کا خواب دیکھنے والے سن لیں کہ یہ منصوبہ پورا نہیں ہوگا، ملکی مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن کے بجائے ٹیکنوکریٹ حکومت ہی بن جائے، اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتا ہوں کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئیڈیا بری طرح پٹ جائے گا، عوام کو لیبارٹری کے چوہے نہ سمجھا جائے، مزید تجربے نہ کیے جائیں، پنجاب میں ہم اکثریتی جماعت ہیں۔