ہفتہ‬‮   9   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی

       
مناظر: 389 | 21 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔