بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پاکستان کو تباہ کرنے کی خواہشمند طاقتیں خطے میں بھارت کی بالا دستی چاہتی ہیں: شجاعت حسین

       
مناظر: 626 | 27 Dec 2022  

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سب پارٹیوں کو پاکستان کی بات کرنی چاہئے ، پاکستان کو تباہ کرنے کی خواہشمند طاقتیں خطے میں بھارت کی بالا دستی چاہتی ہیں ۔
پاکستان نژاد امریکی کاروباری شخصیت نوید انور چودھری کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کی تقریب کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وطن میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے ، آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، سب نے پاکستان کیلئے کام کیا تو بچ جائیں گے ، ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب تباہ ہو جائیں گے ، ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف یسے دے گا ،ا گر سیاست میں استحکام نہ آیا تو کہیں سے ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعتوں کو اپنی نہیں ملک کی بات کرنی چاہئے ۔ اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آنا،دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے کیلئے سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہئے ، عوام نے جنہیں منتخب کیا انہیں اسمبلیوں میں آکر نمائندگی کرنی چاہئے ، عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کے منتخب نمائندے کیا کر رہے ہیں ، صرف تنخواہ و دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0