جمعہ‬‮   29   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کے پی کے حکومت کا گورنر کو ہیلی کاپٹردینے سے صاف انکار

       
مناظر: 430 | 26 Dec 2022  

 

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کردیا ، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دوسرا ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے کسی بھی وقت ہنگامی دورے کے لیے رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے انکار کے بعد گورنر غلام علی بذریعہ سڑک ڈی آئی خان پہنچے۔
جیو نیوز کے مطابق گورنرکےپی نے وزیراعظم کے ڈی آئی خان میں استقبال کیلئے صوبائی حکومت سےہیلی کاپٹرمانگا لیکن حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کرمعذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق کےپی حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کرچکی ہے، کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹرگزشتہ کئی سال سے گورنر ہاؤس میں لینڈ کر رہا ہے، گورنر نے گورنر ہاؤس میں کےپی حکومت کے ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ سےانکار نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنرکو دستخط کیلئے بھیجا گیا ہے۔بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔