جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت دوافراد کی نظربندی کالعدم قراردے دی

       
مناظر: 262 | 26 Jul 2023  

 

سرینگر26جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ایم اے چودھری پر مشتمل بنچ نے فہیم احمد چک اور مشتاق احمد بٹ کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ دونوں نظربند افراد کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔