جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت نے کشمیری عوام کے تمام حقوق چھین لیے ہیں: رمن بھلہ

       
مناظر: 946 | 26 Jul 2023  

 

جموں 26 جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے تمام جمہوری حقوق چھین لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلہ نے جموں شہر کے علاقے قاسم نگر کے سرکردہ افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جمہوری نظام کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق چھیننے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ جموں وکشمیرکو عوام کی خواہشات کے برعکس مرکز زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور اب بی جے پی اپنی غلط پالیسیوں اور مکمل ناکامی کو چھپانے کے لئے کشمیری عوام کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کر رہی ہے۔