امپھال 25جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارتی پولیس نے شورش زدہ ریاست منی پور میں عیسائی خواتین کی برہنہ پریڈ میں ملوث راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کی بجائے ان کی نشاندہی کرنے والے عام لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ منی پور پولیس نے ان عام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک لیڈر اور اس کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں اور کہاتھا کہ وہ دنوں اس واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔یہ تصویر بعض لوگوں نے ٹوئٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی تھی۔