جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

آئندہ انتخابات میں مودی کی مکمل چھٹی کی پیش گوئی کر دی گئی ،وقار رسول وانی

       
مناظر: 800 | 25 Jul 2023  

 

سرینگر(نیو زڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی کی گمراہ کن سیاست کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
وقار رسول وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو آئندہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑ ے گا کیونکہ اسکی لوگوں کو تقسیم کرکے حکومت کرنے کی پالیسی اور گمراہ کن سیاست بری طرح بے نقاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں، پنچایتی، اسمبلی اور 2024کے لوک سبھا کے انتخابات کے پیش پارٹی کے کارکنان کوتیار رہنے کی ہدایت کی ۔ وقار رسول وانی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے لوگوں سے انکے جمہوری حقوق چھین لئے ہیں۔