جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کرگل: گاڑی دریا میں جاگرنے کے باعث چار افراد لاپتہ

       
مناظر: 228 | 24 Jul 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لداخ خطے کے علاقے کرگل میں ایک گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کرگل کے علاقے کاکسر میں ہفتے کی شام ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری ۔ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا او راب تک ایک شخص کی لاش بازیاب کی گئی ہے جبکہ باقی چار کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ۔