جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ٹرین حادثے میں سی آر پی ایف اہلکار کی موت

       
مناظر: 589 | 24 Jul 2023  

 

سرینگر24جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع کولگام میں ایک ٹرین حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے سی آر پی آر اہلکار کی شناخت رویندر کمار کے نام سے ہوئی ہے جو پیر کو ضلع کے علاقے چڈہامہ میں چلتی ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔