جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ کشمیر: ہندو انتہا پسندوں کا گھوڑی بانوں پر تشدد،300خیمے خاکستر کر دیے ، 40 کشمیری زخمی

       
مناظر: 239 | 24 Jul 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے کشمیری گھوڑی بانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد خیموں اور باورچی خانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ انتہا پسندوں کے تشدد سے 40 سے زائد گھوڑی بان زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں نے 300 خیموں اور 10 باورچی خانوں کو بھی آگ لگا دی۔ امرناتھ یاترا کے دوران انتہا پسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، لین دین کے معاملے کو انتہا پسند یاتریوں نے مذہبی رنگ دے دیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ پتھراؤ کے باعث امرناتھ میں حالات سنگین ہوگئے جبکہ کشمیری گھوڑی بانوں نے احتجاجاً یاتریوں کی سواری سروس معطل کر دی۔