جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

فرقہ پرست بھارتی فلمساز وویک اگنی ہوتری نے کشمیری پنڈتوں پرایک اور متنازعہ سیریز شروع کردی

       
مناظر: 258 | 22 Jul 2023  

 

سرینگر22 جولائی (نیوز ڈیسک )فرقہ پرست بھارتی فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے متنازعہ فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کے بعد کشمیری پنڈتوں کے بارے میںاب ایک نئی سیریز ”دی کشمیر فائلز ان رپورٹڈ’ پر کام شروع کر دیا ہے۔
”The Kashmir Files Unreported“کا ٹریلر جمعہ کے روز سرینگر میں جاری گیا گیا ۔ فرقہ پرست اور متعصب بھارتی فلمساز ہوتری نے کہا ہے کہ سات قسطوں پر مشتمل یہ سیریز کشمیری پنڈیوں کے مقبوضہ وادی کشمیری سے اخراج کے غیر رپورٹ شدہ واقعات کو سامنے لائے گی۔
وویک اگنی ہوتری نے اپنی فلم ”دی کشمیر فائلز“ میں کشمیری پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر سے نقل مکانی کے حوالے سے انتہائی مسخ شدہ کہانی پیش کی ہے جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے فلم میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ1990کی دہائی میں پنڈیوں کو ز بردستی وادی سے نکالا گیا تھا جسکے ذمہ دار کشمیری مسلمان ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ پنڈتوںکو مقبوضہ جموں وکشمیر کے اس وقت کے گورنر جگموہن نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت والا سے نکالا تھا جسکا مقصد کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو فرقہ واریت کا رنگ دینا اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت لانا تھا۔