جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

سرینگر: انجمن اوقات جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی پر اظہار تشویش

       
مناظر: 321 | 23 Dec 2022  

سرینگر ( نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ ا میرواعظ عمر فارو ق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے سرینگر میں جار ی ایک بیان میں کہا گیا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے آج بھی میر واعظ عمر کو گھر میں نظر بند رکھ کر انہیں جمعہ کی نماز کی ادائیگی اور خطبہ دینے کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی ۔
بیان میں انتظامیہ کے طرز عمل کو انتہائی افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے اسے مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا گیا۔ انجمن اوقات نے بیان میں کہا کہ میر واعظ کا خطبہ سننے کے لیے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے لوگ جامع مسجد پہنچتے ہیں مگر ان کی وہاں عدم موجودگی لوگوں کیلئے شدید بے چینی اور اضطراب کا باعث بنتی ہے۔میر واعظ عمر فاروق 5اگست 2019سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔