جمعرات‬‮   28   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی حکومت نے سری نگر میں سید علی گیلانی مرحوم کا دو منزلہ گھر قرق کر دیا

       
مناظر: 799 | 20 Dec 2022  

سری نگر(مانیٹرنگ نیوز)بھارتی حکومت نے مرحوم سید علی گیلانی کے نام پر سری نگر میںدو منزلہ گھر قرق کر لیادو منزلہ رہائشی عمارت سمیت جماعت اسلامی کی تین جائیدادوں کو قرق کر لیاگیا ہے۔بھارتی حکومت نے قائد تحریک آزادی کشمیر مرحوم سید علی گیلانی کی ۔ملکیتی سری نگر میں دو منزلہ رہائشی عمارت سمیت تین جائیدادوں کوقرق کر لیا ہے ۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس ائی اے کی تحریک پر منگل کو سری نگر میں کل تین جائیدادوں کو قرق کر نے کا حکم جاری کیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق ان میں سے ایک برزلہ ، سری نگر میں 17 مرلہ اراضی پر تعمیر کی گئی دو منزلہ رہائشی عمارت بھی شامل ہے جو مرحوم سید علی گیلانی کی ملکیتی ہے ۔ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس ائی اے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ جائیدادیں جماعت اسلامی کی ہیں۔جماعت اسلامی جموں کشمیر کی01 کنال اور 07 مرلہ اراضی کے دو پلاٹ بشیر احمد لون کے نام پر ہیں۔یاد رہے چار روز قبل چار اضلاع میں جماعت اسلامی کی مزید11جائیدادوں کو ضبط کیا گیا تھا ۔سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی ایس آئی اےنے ہفتے کے روز کشمیر کے گاندربل، کپوارہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں جماعت اسلامی کی مزید11 جائیدادوں کو ضبط کیا تھا ہفتے کوایس آئی اے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پورےمقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہےیاد رہے ایس آئی اے نے جماعتِ اسلامی مقبوضہ کشمیر یافلاحی تنظیم فلاحِ عام ٹرسٹ کے درجنوں اسکول کی عمارتوں دیگر غیر منقولہ جائیدادوں کو بھی ضبط یا سیل کیا ہے۔