بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی سپریم کورٹ نے انڈیا کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی ہندوتواپالیسیوں کے سخت ناقد گوتم نولکھا کی نظر بندی میں توسیع کردی

       
مناظر: 506 | 14 Dec 2022  

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی سپریم کورٹ نے انسانی حقوق معروف علمبردار گوتم نولکھا کی نظر بندی میں جنوری کے دوسرے ہفتے تک توسیع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی ہندوتواپالیسیوں کے سخت ناقد گوتم نولکھا ایلگار پریشد اور مائونوازباغیوں سے مبینہ طورپر روابط کے ایک جھوٹے مقدمے میں جیل میںقید ہیں ۔جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگرتنا پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے گوتم نولکھا کی گھر میں نظربندی میں جنوری کے دوسرے ہفتے تک توسیع کر دی ہے ۔کینسر کے مرض میں مبتلاانسانی حقوق کے 70سالہ کارکن اپریل 2020 سے قیدہیں اورکئی امراض میںمبتلا ہیں ۔ سپریم کورٹ مقدمے کی سماعت کے دوران بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے سے کہا تھا کہ وہ پوری ریاستی طاقت کے باوجود 70سالہ علیل شخص کو گھر میں نظر بند نہیں رکھ سکتی۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کی نظر بندی میں آئندہ سال جنوری کے دوسرے ہفتے تک توسیع کر دی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0