بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے

       
مناظر: 315 | 2 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے اور وہ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے۔ مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کی خدمات بھی انجام دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے، اگرچہ مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی ڈاربی شائر کے ساتھ وابستہ ہیں۔ نجم سیٹھی سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی منتخب ٹیم کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے اور چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے نجم سیٹھی نے مکی آرتھر جو اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں، ان کو اختیارات تفویض کیے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف رکھ کر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے معاملات کو آگے بڑھائیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس تناظر میں 54 سال کے مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کے لیے 40 سال کے یاسر عرفات کا انتخاب کرلیا ہے۔ یاسر عرفات نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور اسپیشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
یاسر عرفات نے گزشتہ کرکٹ بورڈ میں کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کوئی مؤثر جواب نہیں دیا تھا۔ راولپنڈی میں 12 مارچ 1982 کو پیدا ہونے والے یاسر عرفات نے فروری 2000 سے ستمبر 2012 تک پاکستان کے لیے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0