جمعہ‬‮   29   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر عمر عبداللہ کی مودی حکومت پر کڑی تنقید

       
مناظر: 264 | 28 Jan 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر نریند ر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمر عبداللہ نے بانہال میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوئے آٹھ سال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں یہاں اسمبلی الیکشن ہوئے تھے اور علاقے میں جب مسلح جدوجہد اپنی انتہا پر تھی تو اس وقت بھی انتخابات میں اتنا طویل وقفہ نہیں آیا ہے۔