جمعرات‬‮   18   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر:ہندواڑہ میں آگ لگنے سے دو مکانات جل کر خاکستر

       
مناظر: 797 | 16 Jan 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
آگ رات کے دوران ہندواڑہ کے علاقے کھونہ بل میں ایک رہائشی مکان میں بھڑک اٹھی۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے دو مکانات جل کر خاکستر ہو گئے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئی۔