پیر‬‮   15   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

محبوبہ مفتی کی طرف سے کشمیری نوجوان پر بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد کی مذمت

       
مناظر: 869 | 29 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک کشمیری نوجوان پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پرجاری ایک پوسٹ میں ضلع کے علاقے کنڈکانچو میں واقع فوجی کیمپ میں کشمیری نوجوان مشتاق احمدگنائی پر فوجیوں کی طرف سے وحشیانہ تشدد کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ مشتاق کا بھائی ایک مجاہد تھا جو کئی دہائیوں قبل شہید ہوگیاتھا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ فوجیوں نے مشتاق کو پوچھ گچھ کیلئے کیمپ میں طلب کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے جب فوجیوں نے بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی کی تحریک سے وابستہ کشمیریوں کے اہلخانہ کو ظلم و تشدد اور خوف دہشت کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں بھی ملوث ہیں اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔