پیر‬‮   15   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی کا ثبوت ہے: شہباز شریف

       
مناظر: 781 | 29 Feb 2024  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) صدر مسلم لیگ ن اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی کا ثبوت ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے جو کہ سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی ہے، بانی پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ملک مکمل تباہی کا شکار ہو۔
قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔