پیر‬‮   15   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی فورسز نے بارہمولہ سے ایک نوجوان گرفتارکرلیا

       
مناظر: 571 | 28 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع میں پٹن کے علاقے منڈیار میں ایک ناکے پر گرفتارکیا ۔ گرفتارنوجوان کی شناخت معراج الدین بٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔ فوجیوں نے نوجوان کی غیرقانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قراردیاہے۔