پیر‬‮   15   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کر دی

       
مناظر: 548 | 28 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوابھارتی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی میں مزید پانچ برس کیلئے توسیع کا اعلان گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے شوشل میڈیا اکاؤنٹ ”ایکس “ پر کیا۔
جماعت اسلامی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جاری جدوجہد میں کئی دہائیوں سے اہم کردار ادا کر رہی ہے جسکی پاداش میں مودی حکومت نے اس پر پہلی بار 28فروری 2019 کو پانچ سال کے لیے پابندی عائدکی تھی۔
بھارتی فوج اورپولیس اب تک جماعت اسلامی سے منسلک بیسیوں جائیدادوںاور دیگر اثاثوں کوضبط کرنے کے علاوہ اس کے سینکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، دختران ملت، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔