پیر‬‮   15   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد

       
مناظر: 932 | 24 Feb 2024  

 

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کرلیے گئے۔ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق ملزم کراچی ائیرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہورہا تھا جہاں تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے۔ کراچی میں جعلی امریکی ڈالر، اماراتی درہم اور پاکستانی کرنسی بنانے والا گروہ گرفتار
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ اسکیننگ کے دوران ملزم کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے، ملزم نے بہت مہارت سے بیگ کے نچلے حصے میں کرنسی چھپا رکھی تھی جس کی نشاندہی اسکین سے ہوئی۔ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق ائیرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔