پیر‬‮   15   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر: ”این آئی اے“ نے مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

       
مناظر: 757 | 24 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جسکا مقصد انہیں تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی پر سزا دینا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادرے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے )نے کپواڑہ اور ہندواڑہ کے علاقوں میں مزید چار افراد کی جائیدادیں ضبط کیں۔این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ جن لوگوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں وہ حق خودارادیت کی جدوجہد کو فروغ دینے کے لیے رقوم مہیا کر رہے تھے۔ان افراد کو جائیدادوں کی ضبطی کے نوٹس ارسال کر دیے گئے ہیں ۔ یہ چاروں افراد مختلف جیلوںمیں قید ہیں۔