جمعرات‬‮   29   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت :منی پور میں بھارتی فوج کی ویلیج ڈیفنس فورس کے دو اہلکارہلاک

       
مناظر: 557 | 12 Feb 2024  

 

امپھال(نیوز ڈیسک ) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بھارتی فوج کی ویلج ڈیفنس فورس (VDF)کے دو اہلکارپراسرار حالت میں مردہ پائے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 35سالہ ننگتھوجام مانیسانا کی گولیوں سے چھلنی لاش امپھال کے مشرقی ضلع میں ایک پہاڑی کھائی سے برآمد ہوئی۔ وہ سنگائیتھل گائوں میں وی ڈی ایف کا ایک رضاکار تھا۔ اس کے اہل خانہ نے 7فروری کو اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ گولی کے زخموں کے علاوہ وحشیانہ تشدد کے دوران ایک تیز دھار چیز سے اس کی گردن میں سوراخ کیا گیاتھا۔ ایک اور واقعے میں وی ڈی ایف کے رضاکار26سالہ این اوکن کی لاش امپھال میں جے این انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے احاطے میں کھڑی ایک گاڑی سے برآمد ہوئی۔