جمعرات‬‮   29   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی پولیس نے راجوری میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا

       
مناظر: 567 | 12 Feb 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل راجوری میں نظر بند کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔ گرفتارنوجوان کی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے قلعہ درہال کا رہائشی ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار نوجوان علاقے میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔