جمعرات‬‮   29   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر: مختلف علاقوںمیں گھروں پر این آئی اے کے چھاپے

       
مناظر: 608 | 10 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں آج کئی مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ کولگام، سری نگر، بارہمولہ اور جموں اضلاع کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر یہ چھاپے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے وابستگی کی پاداش میں مارے جا رہے ہیں ۔
آخری اطلاعات تک گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔