بدھ‬‮   28   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

این آئی اے نے دو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

       
مناظر: 852 | 10 Jan 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں دو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
این آئی اے نے منگل کو جموں کی ایک خصوصی عدالت میں ہلال یعقوب دیوا اور مصعب فیاض بابا کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت چارج شیٹ داخل کردی۔ جون 2022میں درج جھوٹے کیس میں این آئی اے نے دونوں کشمیریوں کو ایک مجاہد تنظیم کے کارکن قرار دیاہے۔