جمعرات‬‮   29   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

شوپیاں :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

       
مناظر: 497 | 6 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چوٹی گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔