جمعرات‬‮   29   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

گاندربل : گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

       
مناظر: 993 | 9 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے زوجیلا پاس میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم 4افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ کارگل سے سونمرگ جا نے والے گاڑی کو پیش آیا جو زوجیلا پاس پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج، پولیس اور مقامی لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔