جمعرات‬‮   29   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

گاندربل سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت

       
مناظر: 832 | 6 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ایک سڑک حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت پانچ افرادکی موت ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سرینگر لہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس کے قریب ایک گاڑی جس میں کم از کم سات افراد سوار تھے، ایک کھائی میں جاگر ی۔انہوں نے کہاکہ حادثے میں چار افرادجن کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا اور گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں دو دیگر مسافرزخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثناء ضلع پونچھ کے علاقے منڈی میں ایک 30سالہ خاتون جس کی شناخت پروین بیگم کے نام سے ہوئی ہے، لکڑیاں جمع کرنے کے دوران پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہو گئی۔