ہفتہ‬‮   9   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

روضہ رسول کریم ﷺکے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے

       
مناظر: 356 | 21 Nov 2023  

 

مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک ) روضہ رسول کریم ﷺکے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدہ علی ادریس شیخ حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔ شیخ عبدہ علی کے ذمے مسجد نبویﷺ کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنا بھی تھا۔ رپورٹ کے مطابق شیخ عبدہ علی کی نماز جنازہ آج بعد مغرب مسجد نبوی ﷺمیں ادا کی جائے گی۔