ہفتہ‬‮   9   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن،10دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

       
مناظر: 503 | 4 Oct 2023  

 

ٹانک (نیوز ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہواہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔